رخصتی سے پہلے طلاق دیا تو کیا حکم ہے؟

سوال نمبر 1053


 السلام علیکم و رحمۃ اللہ

کیا فرماتے ھیں علمائے اھلسنت اس مسئله ڪے بارے میں ڪه زید اور ھندہ کا نکاح ھوا مگر رخصتی نہیں ہوئی ڪه زید نے دو طلاق دے دیا اب رجوع کرنا چاہتا ہے تو رجعت کیسے ہوگی؟

سائل عبدالجبار خان عطاریؔ عرب شریف



 

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔ 

الجواب بعون الملک الوھاب 

ہندہ زید کے نکاح سے نکل گئی اب زید کو چاہئے کہ دوبارہ نکاح کرے نئے مہر کے ساتھ کیونکہ 

غیر مدخولہ چاہے ایک طلاق دی ہو یا دو طلاق دی ہو وہ طلاق بائنہ ہی ہوگی اورطلاق بائنہ دوبارہ نکاح کرنا ہوگا نئے مہر کے ساتھ حلالہ کی ضرورت نہیں (ھکذا فتاوی فیض الرسول جلد دوم کتاب الطلاق و بہار شریعت جلددوم حصہ ہشتم)

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

محمد افسر رضا سعدی عفی عنہ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney