سوال نمبر 1074
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص رکوع سے اٹھتے وقت سمع اللہ لمن حمدہ کہنے کے بجائے یہ اللہ اکبر کہے تو کیا نماز ہو جائے گی۔
المستفتی:-- محمد گل بہار عالم
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب:- اگر کوئی شخص رکوع سے اٹھتے وقت سمع اللہ لمن حمدہ کہنے کے بجائے، اللہ اکبر کہہ دیا تو بھی نماز ہو جائے گی کیونکہ اس نے سنت کا ترک کیا کسی واجب کو نہیں۔ جیسا کہ بہار شریعت میں ہے کہ فرض ترک ہو جانے سے نماز جاتی رہتی ہے سجدۂ سہو سے اس کی تلافی نہیں ہو سکتی لہٰذا پھر پڑھے اور سنن و مستحبات مثلاً تعوذ، تسمیہ، ثنا، آمین، تکبیراتِ انتقالات، تسبیحات کے ترک سے بھی سجدۂ سہو نہیں بلکہ نماز ہو گئی۔
(ردالمحتار، غنیہ) مگر اعادہ مستحب ہے سہواً ترک کیا ہو یا قصداً۔
حوالہ بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم سجدہ سہو کا بیان صفحہ نمبر 710 مکتبہ المدینہ کراچی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
از قلم فقیر محمد اشفاق عطاری
0 تبصرے