کیا غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے حنفی مسلک چھوڑ دیا تھا؟

 سوال نمبر 1082


السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ 

 سرکار غوث اعظم نے حنفی مسلک چھوڑ کر حنبلی مسلک کی اقتداء کی اب چاہئے سارے ماننے والوں کو حنبلی مسلک کی اقتداء کریں مگر ہند و پاک میں ہم لوگ نہیں کرتے کیوں اس کا جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی

محمد رضا بھائی





 

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 الجــــــــوابــــــــــ بعون الملک الوہاب

 یہ سراسر من گڑھت اور جھوٹ ہے جیسا کہ سرکار اعلٰی حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلوی رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ یہ روایت صحیح نہیں ہے اس لئے کہ حضور غوث پاک رضی اللہ تعالٰی عنہ ہمیشہ سے حنبلی تھے اور بعد کو جب عین الشریعۃ الکبری تک پہونچ کر منصب اجتہاد مطلق حاصل ہوا مذہب حنبلی کو کمزور ہوتا دیکھ کر اس کے مطابق فتویٰ دیا کہ حضور محی الدین اور دین متین کے یہ چاروں ستون ہیں لوگوں کی طرف سے جس ستون میں ضعف آتا دیکھا اس کی تقویت فرمائی۔

(فتا وی رضویہ شریف قدیم  ج۱۲ص ۲۲۷)

 ائمہ اربعہ میں آپ کس امام کے مقلد اور پیرو تھے اس سلسلے میں مختلف روایتیں ہیں لیکن آپ کے حنبلی ہونے کے شواہد مضبوط تر ہیں صحیح یہی ہے کہ آپ حنبلی المذہب تھے ۔ 

و اللہ تعالٰی و رسولہ الاعلی اعلم باالصواب 

     ازقلم

حقیر محمد علی قادری واحدی

۵ ربیع الغوث ۱۴۳۸ ھجری







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney