آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

مرتے وقت کلمہ کفر نکل گیا تو کیا حکم ہے؟

سوال نمبر 1096


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کے زبان سے وقت نزع کلمہ کفر نکل گیا اور وہ رب تعالٰی کا انکار کر گیا تو زید پر کیا حکم ہے 

نیز اس کی نماز جنازہ ایصال ثواب وغیرہ کرنا کیسا ہے 

المستفتی فیصل ربانی گونڈوی





 

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

مرتے وقت اگر کسی مسلمان کے منہ سے کلمہ کفر نکل جائے تو اسے کفر کا حکم نہیں دینگے جیسا بہار شریعت میں ہے کہ

مرتے وقت معاذ ﷲ اس کی زبان سے کلمۂ  کفر نکلا تو کفر کا حکم نہ دیں  گے کہ ممکن ہے موت کی سختی میں  عقل جاتی رہی ہو اور بے ہوشی میں  یہ کلمہ نکل گیا۔اور بہت ممکن ہے کہ اس کی بات پوری سمجھ میں  نہ آئی کہ ایسی شدت کی حالت میں  آدمی پوری بات صاف طور پر ادا کرلے دشوار ہوتا ہے۔ حوالہ بہار شریعت ج ۱ ح ۴ ص ۸۱۱ ناشر مکتبہ المدینہ باب المدینہ کراچی دعوت اسلامی۔


لہٰذا جب اسے کفر کا حکم نہیں دیا جائے گا تو جو معاملہ ہر مسلمان کے ساتھ کیا جاتا ہے وہی اس کے ساتھ بھی کیا جائے گا۔

مثلاً اس کی نماز جنازہ ایصال ثواب وغیرہ میں۔



واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

از قلم فقیر محمد اشفاق عطاری

۱۴ صفر المظفر ۱۴۴۲ ہجری 

۰۲ اکتوبر ۲۰۲۰ عیسوی بروز جمعہ




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney