سوال نمبر 1113
السلام عليكم ورحمة الله وبرکاتہ
كيا فرماتے ہيں علمائے كرام مسئلہ ذيل كے بارے میں کہ وہابی ديوبندى كى مسجد ميں داخل ہونے کے وقت دعا پڑھی جائیگى کہ نہیں اور دیوبندی وہابی کی مسجد میں نماز پڑھنے سے مسجد میں نماز پڑھنے کا ثواب ملے گا یا نہیں؟ قرآن وحديث كى روشنى ميں جواب عنايت فرمائیں
المستفتی اكبر على بہرائچ شريف
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب:
دیوبندی وہابی رافضی قادیانی سلفی یعنی تمام فرقہ باطلہ یہ سب اپنے کفری اعتقاد کی بنا پر کافر و مرتد ہیں، ان کی بنائی ہوئی مسجد شرعاً مسجد نہیں جب ان کی بنائی ہوئی مسجد، مسجد نہیں تو اس میں داخل ہوتے وقت دعا پڑھنے کی حاجت نہیں وہ عام جگہوں کے حکم میں ہے، اس میں تنہا نماز پڑھ سکتے ہیں، لیکن اس میں نماز پڑھنے سے مسجد میں نماز پڑھنے کا ثواب نہیں ملے گا،
صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:
وہ گمراہ فرقے جن کی گمراہی حد کفر تک پہنچ چکی ہو جیسے : قادیانی ، دیوبندی ، وہابی ، روافض زمانہ ان کی بنائی ہوئی مسجد، مسجد نہیں،
قال اللہ تعالیٰ اِنَّمَا يَعْمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْيَوْمِ الْاٰخِر
(فتاوی امجدیہ جلد اول صفحہ ۲۵٦/باب احکام المسجد)
مکتبہ رضویہ آرام باغ روڈ کراچی پاکستان
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۱۸صفر المظفر ۱٤٤٢ ھجری
0 تبصرے