سوال نمبر 1116
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل میں کہ کیا عورتیں مرد کو سلام نہیں کر سکتی ہے کیا بحوالہ جواب عنایت فرمائیں
المستفتی محمداسلم برکاتی سعدی نٸ دھلی
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
الجواب بعون الملک الوہاب:
عورتیں مردوں کو سلام کر سکتی ہیں
لیکن اتنا یاد رہے عورت (قابل شہوت) نے اگر کسی غیر محرم مرد کو سلام کیا تو مرد اتنی آہستہ جواب دے کہ عورت سن نہ سکے
اور اگر سلام کرنے والی عورت بوڑھی ہے تو اتنی بلند آواز سے جواب دے کہ بوڑھی سن سکے
بہارشریعت حصہ ١٦
سلام کابیان
(ناشر مکتبۃ المدینہ دہلی)
عبیداللہ بریلوی
خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج، بریلی شریف
0 تبصرے