آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

اولیاء اللہ کو نا ماننے والے پر حکم شرع کیا ہے؟

 سوال نمبر 1177


اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام کہ جو اللہ کے ولیوں کو نہ مانے اسکے لیۓ شرعاً کیا حکم ہے؟ 


بحوالہ جواب عنایت کریں


المستفتی :- عبد الرزاق





 

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب.....

اولیاء کرام کا منکر بدمذہب گمراہ جہنمی ہے

ممکن ہے کہ ایسے شخص کا خاتمہ خراب ہو جائے


بلکہ کسی بھی معتمد بزرگ سے بد عقیدگی ضرور دین کی بربادی ہے


اس لیے کہ اولیاء کرام کا انکار و، ان سےبغض عداوت یہ اللہ تعالٰی کی طرف سے جنگ کا چیلنج ہے جیسا کہ حدیث شریف میں ہے 

عن ابی ھریرہ قال قال رسول اللہﷺان اللہ قال من عادیٰ لی ولیا فقد اٰذنتہ بالحرب.


حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ نبی نے فرمایا کہ اللہ تعالٰی فرماتا ہے جس نے میرے کسی ولی سے دشمنی رکھی اس کے لئے میری طرف سے اعلان جنگ ہے


صحیح البخاری حلددوم ص٩٦٣


     واللہ اعلم 

عبیداللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف یوپی


١١ ربیع الاول ١٤٤٢ھ




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney