آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

سرکار نے کس صحابی کے پیچھے نماز پڑھی ہے؟

 سوال نمبر 1179


السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

 سرکار نے کس صحابی کے پیچھے نماز پڑھی ہے؟ 

مدلل و مفصل جواب عنایت فرمائیں ؟

المستفتی۔۔  محمد رضوان خان نعیمی نالا سوپاره


 



وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم


الجواب بعون الملک الوھاب


حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دو صحابیوں کے پیچھے نماز پڑھی ہے

جیسا کہ تواریخ حبیب الہ میں ہے


حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کے دو آدمیوں کے پیچھے نماز پڑھی۔

ایک حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ

اوردوسرے حضرت عبدالرحمن بن عوف کے پیچھے ایک سفر میں۔

حضرت ابوسلمہ بن عبدالرحمن اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قضائے حاجت سے تشریف لانے میں دیر ہوئی تو صحابہ نے حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی امامت میں نماز شروع کردی۔

ایک رکعت ہوچکی تھی کہ آپ تشریف لائے عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالٰی عنہ نے پیچھے ہٹنا چاہا

آپ نے فرمایا کہ اپنی جگہ رہو۔

آپ نے انکے پیچھے ایک رکعت پڑھی اور باقی ایک رکعت اٹھ کر پوری کی۔

ایک مرتبہ اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی۔

رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم

محلہ قبا میں بنی عمر وبن عوف کے درمیان ایک نزع رفع کرنے کے لئے تشریف لے گئے تھے آپ کو آنے میں دیر ہوئی صحابہ نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی امامت میں نماز شروع کردی اتنے میں آپ تشریف لائے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پیچھے ہٹنا چاہا آپ نے ارشاد فرمایا کہ اپنی پر رہو اور سارے لوگوں نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی۔

تواریخ حبیب الہ

صفحہ نمبر/١٣٦

واللہ اعلم بالصواب

کتبہ محمد الطاف حسین قادری عفی عنہ

١٦ربیع الاول شریف/١٤٤٢

/٣نومبر/٢٠٢٠

بروز/منگل




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney