کیا ابو جہل حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا چچا تھا؟

 سوال نمبر 1182


اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام اس مسٸلہ میں کہ کیا ابوجہل، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا چچا ہے یا نہیں؟ بینوا تو جروا؟ 

 حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں


المستفتی ۔ محمود احمد قادری جموں و کشمیر الہند




 

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب

ابوجہل سرکار کا چچا نہیں تھا جو لوگ یہ کہتے ہیں وہ غلط فہمی کے شکار ہیں 


شارح بخاری حضرت مفتی شریف الحق امجدی رحمتہ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں  کہ ابو جہل حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا چچا تھا یہ بالکل غلط بھی ہے اور مسلمانوں کے لئے اشتعال انگیز بھی ہے ابو جہل کا قبیلہ بنو مخزوم کا تھا اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم بنی ہاشم سے تھے پھر ابو جہل حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا چچا کیسے ہو سکتا ہے ؟؟ ابوجہل بہت سرکش فسادی کافر تھا کسی فسادی وسرکش بد نام آدمی کو اگر کسی شریف عزت دار آدمی کا چچا بتایا جائے اور رشتے میں وہ اس کا چچا نہ ہو تو یہ ایک طرح کی گالی ہوتی ہے 

رب قدیر مسلمانوں کو علم حق سیکھنے کی و سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے


فتاویٰ شارح بخاری ج١ ص٤١١


      واللہ اعلم بالصواب 

عبیداللہ رضوی بریلوی







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney