سوال نمبر 1194
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ علمائے کرام و مفتیان عظام کی بارگاہ میں سوال عرض ہے کہ نماز میں ستر عورت کا کتنا حصہ کھلنے سے نماز فاسد ہو جائے گی اور ستر عورت کے علاوہ جسم کا کوئی حصہ کھل جائے تو کیا حکم ہے تفصیل سے جواب عنایت فرمائیں؟
سائل محمد گلبہار عالم رضوی ۔ کھمار پو کھر اتر دیناجپور بنگال
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
نماز میں ستر عورت کا کوئی عضو چوتھائی کھل گیا اور ایک رکن یعنی تین مرتبہ سبحان الله کہنے کی مقدار کھلا رہا یا بالقصد (جان بوجھ کر) کھولا اگر چہ فوراً چھپا لیا تو نماز فاسد ہوگئی ورنہ نہیں،جیسا کہ بہار شریعت، میں بحوالہ عالمگیری وردالمحتار ہےجن اعضا کا ستر فرض ہے، ان میں کوئی عضو چوتھائی سے کم کھل گیا، نماز ہوگئی اور اگر چوتھائی عضو کھل گیا اور فوراً چھپا لیا، جب بھی ہوگئی اور اگر بقدر ایک رکن یعنی تین مرتبہ سبحان ﷲ کہنے کے کھلا رہا یا بالقصد کھولا، اگرچہ فوراً چھپا لیا، نماز جاتی رہی۔ (بہار شریعت حصہ سوم نماز کی دوسری شرط ستر عورت مسئلہ ۲٦)
نوٹ:- مزید تفصیل کےلئے بہار شریعت مذکورہ حوالہ کا مطالعہ کریں
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
فقیر محمـد مـــعــصوم رضـــا نوریؔ عفی عنہ
٦ ربیع الثانی ۲٤٤١ھجری
0 تبصرے