آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

مرغا ذبح کرنے کے بعد گرم پانی میں ڈالنا کیسا ہے؟

 سوال نمبر 1197


السلام علیکم ورحمۃاللٰہ وبرکاتہ...

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں..

مرغا ذبح کرنے کے بعد گرم پانی میں ڈال دیتے ہیں یا پھر آگ میں بھوجتے ہیں کیا از روئے شرع ایسا کرنا درست ہے مدلل جواب عنایت فرماکر عنداللٰہ ماجور ہوں...


 المستفتی :محمد وسیم رضوی ساکی ناکہ ممبئی...






 

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب


مرغی کو ذبح کرنے کے بعد گرم پانی میں ڈالنا یا آگ میں بھوننا شرعاً  جائز ہے، 

حضور فقیہ ملت مفتی جلال الدین امجدی علیہ الرحمہ سے سوال ہوا مرغی ذبیحہ کو گرم پانی میں ڈال دیا جائے تو کیا مرغی ذبیحہ حرام ہوجاتی ہے تو کیوں اور نہیں تو پھر اس کے بارے میں کیا حکم ہے بینوا توجروا۔۔۔۔۔۔ 

آپ نے جواب دیا 

ذبح کی ہوئی مرغی پانی میں ڈالنے سے حرام نہیں ہوتی -


{فتاویٰ فیض الرسول جلد دوم صفحہ ٤٢٨/ شبیر برادرز لاہور}


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 


          کتبہ

فقیر محمـد مـــعــصوم رضـــا نوریؔ عفی عنہ




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney