آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

میت کو قبلہ کی طرف پیر کرکے غسل دینا کیسا؟

 سوال نمبر 1199



السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میت کو قبلہ کی طرف ٹانگیں کرکے غسل دینا کیسا ہے؟ 

آپ وضاحت فرمائیں عین نوازش ہوگی





 

وعلیکم السلام ورحمتہ الله

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

صاحب بہار شریعت حضرت علامہ الحاج مفتی محمد امجد علی رحمۃ اللہ القوی بہار شریعت میں رقم طراز ہیں 

غسل میت کے واسطے تخت پر میت کو لٹانے کی دو صورتیں ہیں 

(۱) ایک یہ کی میت کے پیر منجانب قبلہ ہوں پھر غسل دیا جائے 

(۲) دوم یہ کہ میت کو اس طرح تخت پر لٹا دیں جیسے قبر میں میت کو رکھتے ہیں یعنی منھ منجانب قبلہ ہو 

یاپھر کسی دشواری کی وجہ ہو تو جو آسان ہو کرے جائز ہے 

لیکن اولی دوسری صورت ہے جو اوپر مذکور و مستور ہے 


بہارشریعت ح چہارم غسل میت کا بیان 

الفتاوى ھندیہ ج اول ص ۱۵۸ 

قانون شریعت ح اول ص ۱۴۹ 

عالمگیری وغيرہ 

والله اعلم 

         کتبہ 

العبد ابو الثاقب محمد جواد القادری واحدی




ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. بہت بہت شکریہ
    اپ نے رہنمائی فرمای
    اللہ آپ کو دونوں جہاں میں کامیابی عطا فرمائے

    جواب دیںحذف کریں

Created By SRRazmi Powered By SRMoney