سوال نمبر 1218
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اہل حدیث کا فرقہ کیسا ہے اور کیا یہ قدیم فرقہ ہے ؟
اس حوالے سے تفصیلی جواب ارشاد فرما دیں
عبدالرحمن عطاری پنجاب
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسؤلہ میں مذکورہ فرقہ گمراہ و بددین ہے
اہل حدیث جنکو غیر مقلد بھی کہا جاتا ہے یہ گمراہ و بددین ہیں بلکہ یہ تو عقائد باطلہ میں وہابیہ دیابنہ سے بھی ایک درجہ بڑھ کر ہیں اور یہ بہت قدیم فرقہ نہیں ہے بلکہ اس کے پیشوا اسماعیل دہلوی صدیق حسن خان بھوپالی اور نذیر حسین دہلوی ہیں
اسماعیل دہلوی نے یہ نیا مذہب نکالا ہندوستان میں پھیلایا اور نام عامل بالحدیث رکھا اس مذہب میں ہے کہ رام چندر لچھمن کرشن جو ہنود کے پیشوا ہیں نبی ہیں کافر کا ذبیحہ حلال اس کا کھانا جائز ہے
مرد ایک ہی وقت میں جتنی عورتوں سے چاہے نکاح کرے اسکی حد نہیں کہ چار ہی ہوں متعہ جائز ہے اور اجماع وقیاس کے منکر ہیں تقلید کو حرام و بدعت بتاتے ہیں اور تقلید کرنے والوں کو مشرک بتاتے ہیں
یہ ہیں اس فرقہ کے عقائد و نظریات اس فرقہ کا بانی اسماعیل دہلوی ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بہت قدیم فرقہ نہیں بلکہ وہابیوں ہی کا مؤجد ہے
واللہ اعلم باالصواب
فتاوی رضویہ ج نہم ص ٤١
اظہارالحق ص ٤تا١٨
غیرمقلدوں کے فریب ص٤٩تا٦٤
کتبہ ابوالثاقب محمد جوادالقادری واحدی لکھیم پوری
بتاریخ ١٨ ربیع الثانی ١٤٤٢ ہجری مطابق ٤ دسمبر ٢٠٢٠ عیسوی بروز جمعہ
0 تبصرے