• Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں
مسائل شرعیہ
  • Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں

15 مُحَرَّم بروز جمعہ 1447ھ

آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

ہومنمازچار رکعت کی نفل نماز میں قعدہ اولیٰ واجب ہے یا فرض ہے؟

چار رکعت کی نفل نماز میں قعدہ اولیٰ واجب ہے یا فرض ہے؟

SRRazmi دسمبر 15, 2020 نماز

 سوال نمبر 1231


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ۔ چار رکعت والی نفل نماز کا قعدۂ اولی واجب ہے یا فرض ۔ ؟

مدلل جواب عنایت فرمائیں کرم بالائے کرم ہوگا ۔


سائل :۔  محمد عبید رضوی دربھنگہ،بہار






وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

چار رکعت والی نفل نماز کا قعدۂ اولی فرض ہے ۔ کیونکہ نفل کا ہر قعدہ قعدہ اخیرہ ہے اور قعدہ اخیرہ فرائض نماز میں سے ہے جیساکہ فقیہ اعظم حضور صدرالشریعہ بدرالطریقہ علامہ مفتی محمد امجد علی رضوی اعظمی علیہ الرحمة والرضوان تحریر فرماتے ہیں: 

نفل کا ہر قعدہ قعدۂ اخیرہ ہے یعنی فرض ہے اگر قعدہ نہ کیا اور بھول کر کھڑا ہوگیا تو جب تک اس رکعت کا سجدہ نہ کر لے لوٹ آئے اور سجدۂ سہو کرے اور واجب نماز مثلاً وتر فرض کے حکم میں ہے، لہٰذا وتر کا قعدۂ اولیٰ بھول جائے تو وہی حکم ہے جو فرض کے قعدۂ اولیٰ بھول جانے کا ہے۔ 

(الدرالمختار ‘‘  و  ’’ ردالمحتار ‘‘ ، کتاب الصلاۃ، باب سجود السھو، جلددوم  ، صفحہ ٦٦١۔)

( ماخوذ: بہارشریعت جلداول حصہ چہارم صفحہ ٧١٧  سجدہ سہو کا بیان ۔ (المکتبة المدینة دعوت اسلامی)

(ھکذافی فتاوی فیض الرسول جلداول صفحہ ٢٥٦) 

وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب 


کتبه 

العبد ابوالفیضان محمد عتیق الله صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ

دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام  بتھریاکلاں ڈومریا گنج سدھارتھنگر یوپی

٢٣     ربیع الغوث        ١٤٤٢ھ 

٩       دسمبر               ٢٠٢٠ ء




Join our WhatsApp Channel


اگلا مسئلہ
پچھلا مسئلہ

ملتے جلتے مراسلے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

ضروری معلومات

  • زکوۃ کلکولیٹر
  • فطرہ کیلکولیٹر
  • منتظمین مسائل شرعیہ

پیروکاران

ماہنامہ مسائل شرعیہ

ایک علمی و تحقیقی ماہنامہ، جو شرعی مسائل کو قرآن و سنت کی روشنی میں پیش کرتا ہے۔ مکمل مطالعے کے لیے یہاں کلک کریں۔

📖 ماہنامہ
فالو کریں
📢 ہماری تازہ اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ چینل کو فالو کریں!
گروپ جوائن کریں

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

مشہور اشاعتیں

عمر میں خیر و برکت کیلیے دعائے عاشوراء

یوم عاشورہ کے دن غسل کرنا کیسا ہے؟

امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کا تیجہ کرنا کیسا ہے؟

تعزیہ کے سامنے فاتحہ کرنا کیسا ہے؟

محرم کا کھچڑا (حلیم) بنانا کیسا ہے؟

Created By SR Razmi | Powered By SR Money Since 24/03/2019
Created By SRRazmi Powered By SRMoney

    ایک ضروری اعلان