کیا مطلقہ کی لڑکی سے شوہر اول کے لڑکےکا نکاح درست ہے؟

 سوال نمبر 1233


السلام علیکم و رحمۃاللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل میں کہ لڑکی لڑکے کی شادی ہوگئی رخصتی ہوئی

چند دن بعد طلاق ہوگئی دونوں دوسری جگہ نکاح میں بندھ گئے دونوں کی اولاد ہوگئی دونوں کی اولاد آپس میں نکاح کرسکتی ہے جواب وضاحت کے ساتھ عنایت فرمائیں

المستفتی  ذیشان الحق..





وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب:

دونوں آپس میں نکاح کر سکتے ہیں اس لئے کہ لڑکی اور لڑکے کے مابین کوئی ایسی نسبت نہیں ہے جس سے نکاح کرنا حرام ہو  لانہ کم یثبت فی الشرع حرمۃ کذالک

نکاح کرنا ان سے حرام ہے جو محرمات میں داخل ہوں 

جیسا کہ قرآن مقدس میں ہے:

حُرِّمَتْ عَلَیْكُمْ اُمَّهٰتُكُمْ وَ بَنٰتُكُمْ  وَ اَخَوٰتُكُمْ وَ عَمّٰتُكُمْ وَ خٰلٰتُكُمْ الی الاخ   (سورہ نساء آیت ۲۳)


واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب



العبد محمد عمران قادری تنویری عفی عنہ

۲۴ ربیع الثانی ۱۴۴۲

۱۰ دسمبر ۲۰۲۰







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney