تکبیر تحریمہ کے بجائے سبحان اللہ کہہ کر نماز شروع کیا تو؟

 سوال نمبر 1239


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ نماز میں تکبیر تحریمہ کے بجائے سبحان الله کہہ کر نماز شروع کی تو کیا حکم ہے؟؟ 

المستفتی:- منور رضا مہاراشٹر






 

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب....    نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی  کیوں کہ یہ تبدیلی جاٸز نہیں 


حضور صدر الشریعہ رحمۃ اللہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں. 

اللہ اکبر کی جگہ کوئی اور لفظ جوخالص تعظیم الہی کے الفاظ ہو مثلا ، اللہ اجل ، اللہ اعظم ، اللہ کبیر ، سبحان اللہ ، وغیرہا 


تو ان سے نماز کی ابتدا تو ہو جاۓ گی مگر یہ تبدیلی مکروہ تحریمی ہے 

 بہارشریعت حصہ٣ ص٥٠٩مکتبہ مدینہ 


      واللہ اعلم 

عبیداللہ رضوی بریلوی







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney