خطبہ جمعہ نہ سن سکا تو نماز کا کیا حکم ہے؟

 سوال نمبر 1241



السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی شخص نے جمعہ کا خطبہ اگر نہیں سنا تو اس کی نماز ہوگی یا نہیں شریعت مطہرہ کے مطابق نماز کا کیا حکم ہوگا؟

المستفی:- عبداللہ پٹھان




 

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

 الجواب بعون الملك الوہاب

خطبہ قیام جمعہ کے شرائط سے ہے نہ کہ شرط صحت صلٰوۃ ہے اس لئے جس نے خطبہ نہیں سنا اسکی نماز ہو جائے گی۔

 البتہ بیشمار حسنات وبرکات وخیرات سے غایت درجہ محروم ہوگا اسلئے بلا کسی تساہلی وکاہلی کئےخطبہ میں ضرورحاضر رہکر سماعت کرنا چاہیے

ومن شرائطهاالوقت فتصح فی وقت الظهرولاتصح بعدہ ومنها الخطبه

(ہدایہ اول باب صلاة الجمعتہ١٦٨ )

تشھد ختم ہونے سے پہلے جب بھی شامل ہوگا نماز ہوجائے گی؛ ہدایہ جلداول باب الجمعتہ صفحہ ١٧٠ میں ہے؛

ومن ادرك الامام یوم الجمعة صلی معه ما ادرکه وبنی علیه الجمعة لقوله علیه السلام ماادرکتم فصلوا وما فاتکم فاقضواوان کان ادرکه فی التشهداوفی سجودالسهو بنی علیهاالجمعة الخ؛

ماخذ فتاوی اکرمی صفحہ١٨٩

واللہ تعالی اعلم

محمد اختر رضا قادری رضوی







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney