کیا گالی دینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

 سوال نمبر 1281


السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

مسئلہ:- کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ گالی دینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں

المستفتی:-  محمد نظام الدین نظامی پیپرا گوتم بستی






وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب  بعون الملک الوہاب

گالی دینے سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے کیونکہ گالی دینا نواقص وضو میں سے نہیں ہے۔ مگر کسی کو گالی نہیں دینی چاہئے کیونکہ گالی دینا گناہ ہے جیسا کہ حدیث شریف میں ہے ’’عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ سِباب الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ‘‘

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ  نے فرمایا مسلمان کو گالی دینا گناہ ہے۔

(صحیح بخاری کتاب، ادب کا بیان،حدیث نمبر۶۰۴۴)

البتہ! حالت وضو میں گالی دینے سے وضو مکروہ ہو جاتا ہے دوبارہ وضو کر لینا مستحب ہے ۔

جیساکہ نورالایضاح ص ٣٢ پر ہے الوضوٕمندوب بعد کل خطیٸة


واللہ اعلم بالصواب

            کتبہ 

فقیر تاج محمد قادری واحدی







ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    امید ہے کہ مزاج بخیر و عافیت ہوں گے
    ماشاءاللّٰه مسائل شریعہ دیکھ کر کے بہت خوشی ہوئی اور یہ بہت ہی اچھا اور مفید کام ہے اللہ تعالی مزید خیر و برکت اور ترقی عطا فرمائے آمین ۔
    عرض یہ کرنا تھا کہ صلاة ٹائم ٹیبل میں آپ نے تمام ممالک کو شامل نہیں کیا ہے جیسے کہ استریلیا اور نیوذیلینڈ وغیرہ۔
    بهتر ہوتا کہ آپ تمام ممالک کو اس میں شامل کریں ۔جزاک اللّٰه خیرا

    جواب دیںحذف کریں

Created By SRRazmi Powered By SRMoney