اگر مقتدیوں کے درمیان وقفہ ہو تو نماز کا کیا حکم ہے؟

 سوال نمبر 1286


اَلــسَــلامُ عَــلَــيْــكُــمْ وَرَحْــمَــةُ الــلّٰــهِ وَبَــرَكَــاتُــهْ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: صف بندی میں مقتدیوں کے بیچ وقفہ ہونے سے کیا نماز میں کوئی کراہت ہے زید کہتا ہے کہ اگر صف میں وقفہ ہو تو وہاں شیطان داخل ہوتا ہے زید کا کہنا کہاں تک درست ہے؟ مدلل جواب عنايت فرمائیں؟ بینوا تو جروا

المستفتی: محمود احمد قادری جامعی





وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 الجواب بعون الملک العزیز الوہاب:

 صفوں کے درمیان فرجہ چھوڑنا مکروہ تحریمی ہے لیکن یہ کراہت صف کے ترتیب میں ہے نہ کہ نماز میں لہذا نماز میں کراہت نہیں اور زید کا یہ کہنا کہ صف میں فرجہ چھوڑنے سے شیطان  صف میں داخل ہوجاتا ہے بالکل صحیح و درست ہے 


جیسا کہ سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: صفوں کو برابر کرو اور منڈھوں کو مقابل کرو اور اپنے بھائیوں کے ہاتھوں میں نرم ہوجاؤ اور کشادگیوں کو بند کرو کہ شیطان بھیڑ کے بچے کی طرح تمہارے درمیان داخل ہوجاتا ہے {المسند للامام احمد بن حنبل ج ٨ ص ٢٩٥  بحوالہ بھار شریعت }


 اسی تعلق سے سیدی سرکار اعلی حضرت امام اہلسنت مجدد دین و ملّت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی رحمۃ اللہ تعالی  بیان فرمایا کہ: صفوں میں تسویہ کہ صف برابر ہوں خم نہ ہو کج نہ ہو  مقتدی آگے پیچھے نہ ہوں سب کی گردنیں شانے ٹخنے آپس میں محاذی ایک خط مستقیم پر باقع ہوں جو اس خط پر کہ ہمارے سینوں سے نکل کر قبلہ معظمہ پر گزرا ہے عمود ہو.  رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں کہ اے اللہ کے بندو! ضرور یا تم اپنی صفیں سیدھی کروگے یا اللہ تمہارے آپس میں اختلاف ڈال دے گا حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے صف میں ایک شخص کا سینہ اوروں سے آگے نکلا ہوا ملاحظہ کیا تو اس پر یہ ارشاد فرمایا۔

 دوسری حدیث صحیح ہے فرماتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی صفیں خوب گھنی اور پاس پاس کرو اور گردنیں ایک سیدھ میں رکھو کہ قسم اس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں شیاطین کو دیکھتا ہوں کہ رخنہ صف سے داخل ہوتے ہیں جیسے بھیڑ کے بچے۔

 تیسری حدیث صحیح میں رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں: صفیں سیدھی کرو کہ تمہیں تو ملاٸکہ جیسی صف بندی چاہیے اور شانے ایک دوسرے کے مقابل رکھو اور یہ امر شرعا واجب ہے

(فتاوی رضویہ  ج ٥ ص ٥٣٠ مطبوعہ امام احد رضا اکیڈمی)


واللہ اعلم بالصواب 



کتبہ۔ محمد ساجد چشتی

 خادم التدریس مدرسہ دار ارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney