کیا عورتیں جماعت سے نماز پڑھنے کے لئے تکبیر بول سکتی ہیں؟

 سوال نمبر 1296


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیافرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل میں کہ عورتیں جماعت سے نماز پڑھنے کے لئے تکبیر بول سکتی ہیں یا نہیں    

 المستفتی محمد عیان رضا قادری گونڈوی





وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوھاب:

 

عورتوں کی نماز کے لئے اقامت نہیں ہے اگر کہی تو مکروہ ہوگی 

جیساکہ حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں: 

عورتیں اپنی نماز ادا پڑھتی ہوں یا قضا اس میں اذان واقامت مکروہ ہے اگرچہ جماعت سے پڑھیں کہ انکی جماعت خود مکروہ ہے ۔

(بہارشریعت جلداول حصہ سوم صفحہ نمبر /٢٦)

واللہ اعلم بالصواب


کتبہ: محمدالطاف حسین قادری عفی عنہ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney