اگر منی کپڑے پہ لگ جائے تو کیا پورا کپڑا ناپاک ہوجائے گا؟

 سوال نمبر 1344


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

  علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے کہ اگر کوئ شخص  نائٹ فال کی وجہ سے ناپاک  ہوتا ہے تو گندگی جتنے کپڑے میں لگے گی اتنا ناپاک ہوگا یا جتنا کپڑا پہنا ہوا ہے سب ناپاک ہو جائے گا؟

سائل: محمد اویس up





وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب:

 جہاں کپڑے میں نجاست لگی ہو صرف وہی جگہ ناپاک ہوگا 

اس جگہ (جہاں منی لگی ہو) کو دھو لینے سے کپڑا پاک ہو جائے گا۔

جیسا کہ حضور صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ  تحریر فرماتے ہیں:

منی نجاست غلیظہ ہے جس جگہ لگی ہو اگر ایک درہم سے زائد لگی ہو تو اس کا پاک کرنا فرض۔ اور اگر ایک درہم کے برابر ہے تو اس کا پاک کرنا واجب اور اگر ایک درہم سے کم لگی ہو تو اس کا پاک کرنا سنت ہے 

(بہار شریعت، ج ١، ح ٢ ، ص:  ٣٨٩ نجاستوں کا بیان )


اور حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں: کہ نجاست غلیظہ کا حکم یہ ہے کہ انسان کے بدن سے ایسی چیز نکلے کہ اس سے غسل یا وضو واجب ہو نجاست غلیظہ ہے ۔

(بہار شریعت، ج ١ ،ح،٢، ص: ٣٩٠ نجاستوں کا بیان )


فتاوی عالمگیری میں ہے:

اگر نجاست نظر آتی ہو تو عین نجاست دور کی جائے اور اس کا اثر بھی دور کیا جائے اگر وہ چیز اس قسم کی ہو کہ اس کا اثر دور ہو جایا کرتا ہے تو اس کے عدد کا اعتبار نہیں 

اگر ایک ہی مرتبہ کے دھونے میں نجاست اور اس کا اثر چھوٹ جائے تو وہی کافی ہے 

اور اگر تین مرتبہ میں بھی نہ چھوٹے تو اس وقت تک دھوئے جب تک وہ بالکل چھوٹ نہ جائے 

اور اگر وہ نجاست اس قسم کی ہے کہ اس کا اثر بغیر مشقت کے دور نہیں ہوتا بایں طور کہ اس کے دور کرنے میں پانی کے سوا کسی اور چیز کی حاجت ہو جیسے صابن وغیرہ کی تو اسے دور کرنے میں تکلف نہ کرے۔

(فتاوی عالمگیری، ج ١ ، ص: ٢٤٢ ،٢٤٣، کتاب الطھارة)


 واللہ تعالی اعلم بالصواب 


کتبہ: محمد مدثر جاوید رضوی کشن گنج







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney