قضا نمازیں کیسے ادا کی جائیں؟

 سوال نمبر 1363


السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری بہت ساری نمازیں قضا ہو گئی ہیں میں ادا کرنا چاہتا ہوں اس کو ادا کرنے کا کوئی آسان طریقہ ہے تو رہنمائی فرمائیں 

المستفتی ۔  محمد منظر عالم 





بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب:

قضا ہر روز کی نماز بیس رکعتیں ہوتی ہیں دو فرض فجر کے، چار ظہر، چار عصر، تین مغرب، چار عشاء کے، اور تین وتر، 


اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ:

جس پر قضا نمازیں کثرت سے ہیں وہ آسانی کے لئے اگر یوں بھی ادا کرے تو جائز ہے کہ ہر رکوع اور سجدہ میں تین تین بار سبحان ربی العظیم ' سبحان ربی الاعلی ۔ کی جگہ صرف ایک ایک بار کہے مگر یہ ہمیشہ ہر طرح کی نماز میں یاد رکھنا چاہئے کہ جب آدمی رکوع میں پورا پہنچ جائے ۔ اس وقت سبحان کا سین شروع کرے اور جب عظیم کا میم ختم کرے اس وقت رکوع سے سر اٹھائے ۔ اسی طرح سجدہ میں ایک تخفیف کثرت قضا والے کے لئے یہ ہو سکتی ہے ۔ 


دوسری تخفیف یہ ہے: کہ فرضوں کی تیسری اور چوتھی رکعت میں "الحمد شریف" کی جگہ فقط "سبحان اللہ" تین بار کہہ کر رکوع کرلے ۔

مگر وتروں کی تینوں رکعت میں "الحمد" اور سورہ دونوں ضرور پڑھی جائیں 


تیسری تخفیف یہ ہے کہ: پچھلی "التحیات" کے بعد دونوں درودوں اور دعا کی جگہ "اللھم صلی علی محمد و اله"۔ کہہ کر سلام پھیر دے ۔  


چوتھی تخفیف یہ کہ: وتروں کی تیسری رکعت میں "دعائے قنوت" کی جگہ "اللہ اکبر" کہہ کر  فقط ایک یا تین بار "ربی اغفرلی" کہے۔


(احکام شریعت، ح ٢، ص:١٥٥)


واللہ تعالی اعلم بالصواب


کتبہ: محمد مدثر جاوید رضوی 

مقام۔ دھانگڑھا علاقہ۔ بہادر گنج  ۔ ضلع ۔ کشن گنج۔ بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney