آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

اگر سب مسلمان ہوجائیں گے تو دوزخ میں کون جائے گا؟

 سوال نمبر 1362


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

سوال: زید کہتا ہے کہ اگر ہر شخص مسلمان ہی ہوجائے تو پھر دوزخ میں کون جائے گا۔؟ ایسا کہنا کیسا ہے؟

المستفتی: محمد منور علی 





وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب:

زید کا کہنا غلط ہے کیونکہ جہنمی ہونے کے لیے کافر ہونا شرط نہیں! ہاں ہمیشگی جہنم کے لیے یعنی خلود فی النار کے لیے کافر اور مرتد ہونا ضروری ہے ورنہ مطلقاً بغیر خلود فی النار کے تو  گنہگار مسلمان بھی جہنم میں جائیں گے، اس لیے زید کا یہ کہنا کہ اگر ہر شخص مسلمان ہوجائے گا تو جہنم میں کون جائے گا؟ زید کی غلط فہمی ہے!

 کیونکہ کچھ گنہگار مسلمان بھی جہنم میں جائیں گے اور سزا جھیلنے یا شفاعت کے بعد جہنم سے نکالے جائیں گے، لیکن کافر و مرتد ہمیشہ ہمیشہ جہنم میں رہیں گے۔


"اور ہر گنہگار مسلمان کا جہنم میں داخلہ یقینی اور حتمی نہیں ہے کیوں کہ "ان الله لا یغفر الشرک و یغفر مادون ذالک لمن یشاء" کے مطابق مغفرت سے فیضیاب ہونے والے گنہگار مسلمان جہنم میں داخل ہونے سے بچ جائیں گے , اور باقی گنہگار مسلمان سزا جھیلنے کے لئے یا شفاعت حاصل ہونے تک کے لئے جہنم میں جائیں گے بعدہ جنت میں داخل کئے جائیں گے"۔


"جب کہ کافر و مشرک یا مرتد کے لئے ابدی جہنم ہوگا"


کما قال الله تعالیٰ فی القرآن المجید: 

"اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ وَ الْمُشْرِكِیْنَ فِیْ نَارِ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاؕ-اُولٰٓىٕكَ هُمْ شَرُّ الْبَرِیَّةِؕ"

  ترجمۂ کنز الایمان:     

"بیشک جتنے کافر ہیں کتابی اور مشرک سب جہنم کی آگ میں ہیں ہمیشہ اس میں رہیں گے وہی تمام مخلوق میں بدتر ہیں۔"

(سورۃ البینات آیت ٦) 


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


کتبہ: فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ


۱٤جمادی الثانی ۲٤٤١؁ ھجری




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney