سوال نمبر 1373
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
تمام علمائے کرام مفتیانِ عظام کی بارگاہ میں سوال ہے کہ: شادی شدہ عورتیں جنت میں اپنے شوہروں کے ساتھ ہونگی اور جو کنوارے لڑکے اور لڑکیاں مرجاتی ہیں ان کے بارے میں کیا حکم ہے؟
المستفتی: ناظر حسین رضوی انڈیا یوپی امروہہ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب:
کنوارے لڑکوں کو جنت میں حور و غلمان ملیں گی،
فتاویٰ بریلی شریف میں ہے:
جو عورت قبل نکاح ہی وفات پاگئی یا اس نے نکاح ہی نہ کیا ہو تو وہ جنتی مردوں میں جسے پسند کرے گی اس سے اس کا نکاح کردیا جائے گا اور اگر وہ جنتیوں میں سے کسی کو پسند نہیں کرے گی تو اللہ رب العزت حور عین میں سے اس کے لئے ایک مرد پیدا فرما کر اس کا نکاح کردے گا -
غرائب میں ہے کہ: " ولو ماتت قبل ان تزوج تخیر ایضا ان رضیت بآدمی منہ و ان لم ترض فاللہ یخلق ذکرا من الحور العین فیزوجھا منہ "
(فتاویٰ بریلی شریف صفحہ ۲۱۸ / زاویہ پبلشرز لاہور)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ: فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۱۷ جمادی الثانی ۲٤٤١ ھجری
0 تبصرے