سوال نمبر 1379
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل میں کہ:
چاندی کی انگوٹھی جو مرد کے لیے ساڑے چار ماشہ سے کم کی جائز ہے تو انگوٹھی میں نگ جو ہوتا ہے تو کیا اس نگ کے علاوہ ساڑھے چار ماشہ چاندی ہونی چاہئے یا نگ کو لگا کر ساڑھے چار ماشہ سے کم کی ہونی چاہئے؟
جواب جلد عنایت فرمادیں بہت کرم نوازش ہوگی۔
ساءل محمد رضوان اختر
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ
الجواب بعون الملک الوہاب:
چاندی کی انگوٹھی جو مرد کے لیے ساڑھے چار ماشہ سے کم کی جائز ہے, اس مقدار میں نگ شامل نہیں ہے, یعنی نگ کے علاوہ چاندی کی انگوٹھی کا وزن ساڑھے چار ماشہ سے کم ہو.
جیسا کہ علامہ صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ بہار شریعت میں فرماتے ہیں :
"انگوٹھی سے مراد صرف حلقہ ہے, نگینہ نہیں, نگینہ ہر قسم کے پتھر کا ہو سکتا ہے "اھ
(بہار شریعت, ج:۳ ,ح:۱۶, انگوٹھی اور زیور کا بیان, مکتبہ مدینہ)
ساڑھے چار ماشہ دور حاضر کے وزن کے اعتبار سے(4.6656) چار گرام چھ سو پیسٹھ ملی گرام چھ سو میکرو ملی گرام ہوتا ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ: محمد اشرف رضا مصباحی
۲۸/جمادی الآخر ١۴۴۲ھ
مطابق یکم فروری ۲۰۲۱ء
0 تبصرے