آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

وضو خانہ اور پاخانہ کے نالے کو ایک ساتھ ملانا کیسا ہے؟

 سوال نمبر 1381


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 جملہ علمائے کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ: وضو خانہ  کے نالے اور پاخانہ کے نالے کو ایک ساتھ متصل کرنا کیسا ہے جب کہ وضو کا پانی پاخانہ کی نالی سے  ہوکر جاری ہوتا ہے؟ حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں ۔۔۔

سائل: محمد بابر حسین کرناٹک





وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب: صورت مستفسرہ میں  وضو خانہ کے نالے اور اور بیت الخلاء کے نالے کو ایک ساتھ متصل کرنا درست نہیں ہے اس لئے کہ وضو کا مستعمل پانی نجاست میں جائے گا اور یہ مکروہ ہے۔


 جیساکہ حضور صدر الشریعہ علامہ مفتی محمد امجد علی قادری اعظمی علیہ الرحمہ وضو کے مکروہات کو بیان کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں کہ: وضو کا پانی نجس جگہ گرانا ـ  (بہار شریعت طہارت کا بیان صفحہ ۳۰۰)  

 یعنی ناپاک جگہ وضو کا پانی گرانا مکروہ ہے ــ 

لہذا وضو خانہ کے نالے اور بیت الخلاء کے نالے کو ایک ساتھ متصل نہیں کر سکتے ــ ہاں شہروں میں جہاں مجبوری ہے جگہ کی قلت کی وجہ سے کہ ایک ہی نالے میں غسل خانہ وضو خانہ بیت الخلاء وغیرہ کا پانی جاتا ہے تو یہ بوجہ مجبوری ہے اس میں کراہت بھی نہیں ہونی چاہئے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب


کتبہ: حقیر عجمی محمد علی قادری واحدی

 ۱۸ جمادی الآخر ۱۴۴۲ ھجری




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney