سوال نمبر 1386
السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ تعالٰی برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ: اگر امام محراب کے اندر ہو تو مقتدی کی نماز ہو جاۓ گی؟ اور محراب اونچا ہو اور مسجد کی زمین نیچی ہو تو نماز ہوجاۓ گی یا نہیں؟ جواب عنایت فرمائیں۔
سائل: محمد شہباز
بسم اللہ الرحمن الرحیم
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب:
امام کو پورے طور پر محراب میں کھڑے ہونا بایں طور کہ پاؤں بھی محراب کے باہر نہ ہو تو مکروہ (تنزیہی) ہے۔
جیسا کہ بہار شریعت میں ہے:
امام کو تنہا محراب میں کھڑا ہونا مکروہ (تنزیہی) ہے اور اگر باہر کھڑا ہوا محراب میں سجدہ کیا یا وہ تنہا نہ ہو بلکہ اس کے ساتھ کچھ مقتدی بھی محراب کے اندر ہوں تو کوئی حرج نہیں، یونہی اگر مقتدیوں پر مسجد تنگ ہو تو بھی محراب میں کھڑا ہونا مکروہ نہیں (ج ١، ح ٣، ص: ٦٣٥)
حضور صدرالشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ ومولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ: امام کا تنہا بلند جگہ پر کھڑا ہونا مکروہ تنزیہی ہے
بلندی کی مقدار یہ ہے کہ دیکھنے میں اس کی اونچائی ظاہر و ممتاز ہو پھر یہ بلندی قلیل ہو تو کراہت تنزیہ ورنہ ظاہر تحریم ١ھ۔
(بہار شریعت حصہ سوم صفحہ ١٧٤)
(فتاوی فقیہ ملت جلد اول صفحہ نمبر ١٧٥)
واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ: محمد مدثر جاوید رضوی
مقام۔ دھانگڑھا
علاقہ۔ بہادر گنج
ضلع ۔ کشن گنج بہار
0 تبصرے