پاگل کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟

 سوال نمبر 1388


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

علمائے دین اس مسئلہ کا جواب عنایت فرمائیں کہ: پاگل شخص کی نماز جنازہ کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے پڑھی جاے گی یا نہیں؟

سائل: محمد رضوان خان قادری صحبتیا بہرائچ شریف یوپی






وعلیکم السلام ورحمۃ الله وبرکاتہ 

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب:

پاگل مرد ہو یا عورت نماز جنازہ پڑھی جائے گی بشرطیکہ مسلمان ہو (جوہرہ ص ۸۳۱؃)


جیسا کہ صاحب بہارشریعت صدر الشریعہ بدر الطریقہ علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:  

جو پیدائشی پاگل ہو یا;بالغ ہونے سے پہلے پاگل ہوگیا ہو اور اسی پاگل پن میں وفات ہوگئ اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی اور دعا نابالغ کی پڑھی جائے گی 

(بہارشریعت ج اول ح چہارم ص ۵۳۸؃)

واللہ اعلم باالصواب


کتبہ: العبد ابو الثاقب محمد جواد القادری واحدی لکھیم پوری







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney