مسجد میں پِلَّر (کھمبا) کے درمیان کھڑے ہوکر جماعت سے نماز پڑھنا کیسا ہے؟

 سوال نمبر 1396


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ: مسجد کے اندر جو پلر (کھمبا) ہوتا ہے تو اس کے درمیان میں کھڑے ہو کر جماعت سے نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں؟ جواب عنایت فرمائیں

سائل: محمد تحسین رضا نوری






وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب:

مسجد کے اندر جو پلر ہوتا ہے اس کے درمیان کھڑے ہو کر جماعت سے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے لیکن اگر مصلیوں کے کثرت کے باعث مسجد تنگ ہو جاتی ہو اس لئے پلر کے اغل بغل ہو تو یہ باعث کراہت نہیں یہ عذر کی وجہ سے معاف ہے


فتاوی رضویہ میں ہے: 

بے ضرورت مقتدیوں کا در میں صف قائم کرنا سخت مکروہ کہ یہ باعث قطع صف ہے اور قطع صف ناجائز ہاں اگر کثرت جماعت کے باعث جگہ میں تنگی ہو اس لئے مقتدی در میں اور امام محراب میں کھڑے ہوں تو کراہت نہیں (فتاوی رضویہ قدیم، ج ٣، ص: ٤٢)

واللہ تعالی اعلم بالصواب 


کتبہ: محمد مدثر جاوید رضوی 

مقام۔ دھانگڑھا

 علاقہ۔ بہادر گنج 

ضلع۔ کشن گنج بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney