ریلوے اسٹیشن پر نماز پڑھنا کیسا ہے؟

 سوال نمبر 1403


السلام علیکم و رحمۃ الله وبرکاته

کیا فرماتے ہیں علما ئے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ: ریلو ے اسٹیشن پر ہر جگہ تصویر لگی رہتی ہے اور جو جگہ خالی بھی رہتی ہے وہاں پیشاب وغیرہ کی بدبو آتی ہے اب نماز کس طر ح ادا کی جائے؟

المستفتی: مختار احمد رضو ی مہدیہ موڑنئ بستی ضلع بلرام پور یوپی






وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب:

نماز کے لیے جگہ کا پاک ہونا شرط ہے بدبو آنے سے نماز میں کوئی کراہت نہیں آئے گی، 

جیسا کہ سوال میں تذکرہ ہے کہ ہر جگہ تصویر لگی رہتی ہے اور جہاں تصویر نہیں ہوتی ہے وہاں پیشاب کی بدبو آتی ہے، 

حتی الامکان کوشش کرے کہ ایسی جگہ پر نماز پڑھے جہاں پیشاب کی بدبو بھی نہ آئے اور وہاں تصویر بھی نہ ہو لیکن اگر بر بنائے مجبوری اگر کوئی جگہ خالی نہ ہو کہ جہاں تصویر نہ ہو تو اسی جگہ نماز پڑھے جہاں تصویر نہ لگی ہو اگرچہ پیشاب کی بدبو آتی ہو کیونکہ پیشاب کے بدبو آنے پر طبعی کراہت ضرور ہے مگر نماز مکروہ نہیں ہوگی لیکن تصویر والی جگہ پر نماز مکروہ تحریمی ہوگی ، 


 فتاویٰ خلیلیہ میں ہے:

جس مقام پر جاندار کی تصویر ہو خواہ دائیں یا بائیں خواہ آگے یا پیچھے خواہ سر پر وہاں نماز مکروہ تحریمی ہوتی ہے کہ دوبارہ اس کا صحیح طور پر پڑھنا واجب ہے،،

( احسن الفتاویٰ المعروف فتاویٰ خلیلیہ جلد اول صفحہ ۲٦۱ ضیاء القرآن پبلی کیشنز لاہور )


(اور ایسا ہی بہار شریعت جلد اول حصہ سوم مکروہات کے بیان میں ہے )

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


کتبہ: فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ، 


۲۱ جمادی الثانی ۲٤٤١؁ ھجری







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney