جریان کا مرض ہے تو پاکی کا کیا حکم ہے؟

 سوال نمبر 1412


السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان شرح متین اس مسئلہ کے بارے کی  اگر پیشاب کرتے وقت منی نکل جائے تو کیا ایسی صورت میں غسل فرض ہوگا  حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائے مہربانی ہوگی.  

المستفتی محمد رفیق الاسلام جھارکھنڈ





وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب 

پیشاب سے پہلے جو نکلتا ہے وہ منی نہیں وہ ودی ہے اور ودی سے غسل فرض نہیں ہوتا 

 بدائع الصنائع میں ہے " والودی رقیق یخرج بعد البول " ١ھ(ج ١، ص:١٤٩)

البتہ اگر کسی کو جریان کا مرض ہوجائے اور منی پتلی پڑ جائے اور کسی عورت کا خیال دل میں جمانے یا معمولی چھیڑ چھاڑ سے یا پیشاب کے وقت ویسے ہی بلا شہوت منی خارج ہو جائے غسل واجب نہیں ہوتا البتہ وضو ٹوٹ جاتا ہے ۔

حضور صدرالشریعہ بدر طریقہ حضرت علامہ و مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ اگر منی پتلی پڑ گئی کہ پیشاب کے وقت یا ویسے ہی کچھ قطرے بلا شہوت نکل آئیں غسل واجب نہیں ہوتا البتہ وضو ٹوٹ جاتا ہے 

 ( بہار شریعت جلد دوم صفحہ نمبر ٣٨ مطبوعہ فاروقیہ بک ڈپو )

ودی نکلنے سے غسل واجب نہیں ہوتا البتہ وضو ٹوٹ جاتا ہے 

 (فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد اول صفحہ نمبر ١٠٢،١٠٣)


واللہ تعالی اعلم بالصواب 


        کتبہ

محمد مدثر جاوید رضوی

مقام۔ دھانگڑھا 

علاقہ۔ بہادر گنج 

ضلع۔ کشن گنج بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney