سوال نمبر 1411
السلام علیڪم ورحمتہ اللہ تعالی وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس روایت کے بارے میں کہ
ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم کی مجلس میں پلصراط کا ذکر فرما رہے تھے اتنے میں صحابہ کرام غمگین ھو گئے اور حضورﷺ. بھی غمگین ھوگئے اتنے میں چار مقرب فرشتے حاضر ہوئے حضرت جبرئیل علیہ السلام نے کہا کہ آپ غمگین نہ ہوں اگر آپ کا امتی آپ پر دس مرتبہ درود شریف پڑھے تو میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کے اس امتی کو تیز بجلی کی طرح ہاتھ پکڑ کر پلصراط سے پار کرونگا الخ۔۔۔۔
ایسی کوئی روایت ہے تو مع حوالہ پیش فرما کر ممنون و مشکور ہوں۔۔
المستفتی ۔ علاءالدین رضوی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
ایک روایت ہے وہ یہ ہے کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ میرے پاس اللہ کے چار مقرر فرشتے آئے
سیدنا جبرئیل علیہ السلام نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ کا جو امتی آپ پر دس مرتبہ درود شریف پڑھے گا میں اسے پل صراط پر بجلی کے تیزی کے ساتھ گزار دوں گا کہ اسے خبر بھی نہ ہوگی۔
جبرئیل علیہ السلام سے یہ سن کر سیدنا میکائیل علیہ السلام نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ کا جو امتی آپ پر دس مرتبہ درود شریف پڑھے گا میں اسے حوض کوثر پر پہنچا کر سیراب کر دوں گا ۔
یہ سن کر حضرت اسرافیل علیہ السلام نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ آپ کا جو امتی آپ پر دس مرتبہ درود شریف پڑھے گا میں بارگاہ رب العزت میں اس وقت تک سر سجدے میں رکھ کر پڑا رہوں گا جب تک اللہ تعالٰی سے اس کی بخشش نہ کروا لوں ۔
یہ سن کر عزرائیل علیہ السلام نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ کا جو امتی آپ پر دس مرتبہ درود شریف پڑھے گا میں اس کی روح اس قدر آسانی سے قبض کروں گا جس طرح انبیائے کرام کی روح نکالتا ہوں
(قراةالواعظین حصہ دوم صفحہ نمبر ٣٥٧)
(اسی طرح نوری مجالس حصہ اول صفحہ نمبر ١٤ میں ہے )
واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ
محمد مدثر جاوید رضوی
مقام۔ دھانگڑھا
علاقہ۔ بہادر گنج
ضلع۔ کشن گنج بہار
0 تبصرے