آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کیا جنت میں سب سے پہلے حضرت بلال رضی اللہ تعالٰی عنہ جائیں گے؟

 سوال نمبر 1410


السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس واقعہ کے بارے میں کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کا جو واقعہ ہے کہ جنّت میں اونٹ کی نکیل پکڑنے والا واقعہ صحیح ہے کیا اگر ہے تو حوالہ کونسی کتاب کا ہے اکثر مقررین بیان کرتے ہیں مدلّل جواب عطا فرمائیے مہربانی ہوگی 

المستفتی محمّد امان رضا رضوی







وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

یہ واقعہ فرضی ہے

حضور شارح بخاری فقیہ اعظم ہند حضرت علامہ ومولانا مفتی شریف الحق امجدی سے سوال ہوا کہ 

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے بلال تم جنت میں سب سے پہلے جاؤ گے ۔

حضرت بلال نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ سے بھی پہلے۔  فرمایا ہاں، حضرت بلال نے کہا کیوں؟ سارے پیغمبروں کے آگے آگے آپ ہونگے، سارے ولیوں کے سردار آپ ہونگے۔ سرکار نے فرمایا تم میرے اونٹ کی نکیل پکڑ کر چلتے رہو گے 

تم تمہیں دیکھتا رہوں گا۔ اور تم مجھے دیکھتے رہو گے۔ جنت کا راستہ طے ہوتا رہے گا  یہ واقعہ صحیح ہے یا غلط 

تو آپ اس کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں کہ یہ واقعہ فرضی ہے 

(فتاوی شارح بخاری کتاب العقائد جلد دوم صفحہ نمبر ٤٠،٤١)


واللہ تعالی اعلم بالصواب 


       کتبہ 

محمد مدثر جاوید رضوی 

مقام۔ دھانگڑھا علاقہ بہادر گنج ضلع۔ کشن گنج بہار




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney