سوال نمبر 1413
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ حالت شہوت میں منی سے پہلے جو ہلکا سا پانی آتا ہے اس سے غسل واجب ہو جاتا ہے کہ نہیں اور وضو باقی رہتا ہے کہ نہیں؟
المستفتی ایم اے اشرفی نوری رضوی یوپی الھند
بسم اللہ الرحمن الرحیم
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
حالت شہوت میں جو منی سے پہلے نکلتا ہے اسے مذی کہتے ہیں مذی نکلنے سے غسل واجب نہیں ہوتا مگر ہاں وضو ٹوٹ جاتا ہے
فتاویٰ مرکز تربیت افتاء میں ہے
مذی وہ پتلا مادہ جو شہوت کے غلبہ سے انزال سے قبل نکلتا ہے ،
بدائع الصنائع میں ہے
والمذی رقیق یضرب الی البیاض یخرج عند مالا عبة الرجل أھله " ١ھ (ج ١، ص: ١٤٩)
(فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد اول صفحہ نمبر ١٠٢)
واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ
محمد مدثر جاوید رضوی
مقام۔ دھانگڑھا
علاقہ۔ بہادر گنج
ضلع۔ کشن گنج بہار
0 تبصرے