سوال نمبر 1421
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَ رَحْمَةُ اَللهِ وَ بَرَكاتُهُ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسٸلہ ذیل کے بارے میں کہ روٹی ایک ہاتھ سے توڑکر کھانا سنت ہے یا دونوں ہاتھ سے؟ براۓ مہربانی مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا ۔
المستفتی : محمد صدام حسین گریڈیہہ
وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
جواب ایک ہاتھ سے روٹی توڑ کر کھانا یہ مغروروں کا طریقہ ہے بلکہ سنت طریقہ یہ ہے کہ روٹی الٹے ہاتھ میں پکڑ کر سیدھے ہاتھ سے توڑ کر کھائے جیسا کہ امام اہلسنت سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی قدس سرہ فتاویٰ رضویہ ج 21 ص 669 پر تحریر فرماتے ہیں کہ " بائیں ( یعنی الٹے ) ہاتھ میں روٹی لے کر دَہنے ( یعنی سیدھے ) ہاتھ سے نوالہ توڑنا دَفعِ تکبُّر کے لئے ہے ۔ ہاتھ بڑھا کر تھال یا سالن کے برتن کے عَین بیچ میں اوپر کرکے روٹی اور ڈبل روٹی وغیرہ توڑنے کی عادت بنایئے اِس طرح اَجزاء کھانے ہی میں گریں گے ورنہ دستر خوان پر گر کر ضائِع ہو سکتے ہیں " اھ
(ماخوذ کھانے کا اسلامی طریقہ ص 7 )
واللہ اعلم باالصواب
کریم اللہ رضوی
خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی
0 تبصرے