حالت حیض و نفاس میں مرد کس طرح صحبت کرے؟

 سوال نمبر 1428


السلام علیکم و رحمۃاللہ وبرکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ

عورت حالت حیض میں ہو اور شوہر کو صحبت کی سخت ضرورت ہو تو کیا کرے 

المستفتی:- افضل حسین ڈمریا

  




وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ

  بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب 

عورت حالت حیض یا نفاس میں ہو اور مرد کو صحبت کی سخت ضرورت ہو اور زنا میں پڑ جانے کا اندیشہ ہو تو مرد اپنی بیوی کے پیٹ پر اپنے آلۂ تناسل کو رگڑ کر انزال کر کے خواہش پوری کر سکتا ہے اور ناف سے اوپر اور گھٹنے سے نیچے کسی طرح کا نفع حاصل کرنے میں کوئی حرج نہیں،

جیسا کہ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمۃ تحریر فرماتے ہیں  

ناف سے اوپر اور گھٹنے سے نیچے چھونے یا کسی طرح کا نفع لینے میں   کوئی حَرَج نہیں ۔ یوں ہی بوس و کنار بھی جائز ہے

بہار شریعت جلد اول دوم حیض و نفاس کا بیان

  اور بلا حائل ناف سے لے کر رانوں تک تمتع یعنی فائدہ حاصل کرنا جائز نہیں ہے 

 ہاں اگر کوئی چیز حائل ہو جیسے کوئی کپڑا یا چادر وغیرہ ہو تو اس حصہ سے تمتع یعنی فائدہ حاصل کرنے میں کوئی حرج نہیں بلکہ سنت نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہے جیسا کہ حدیث شریف میں ہے

ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب ہم میں سے کوئي ایک حیض کی حالت میں ہوتی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم مباشرت کرنا چاہتے تو انھیں  چادر باندھنے کا حکم فرماتے اس کے بعد ان سے مباشرت فرماتے ۔

صحیح البخاری کتاب الحیض حدیث نمبر ٣٠٢ 


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


محمد عمران قادری تنویری عفی عنہ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney