سوال نمبر 1439
السلام عليكم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
خواجہ غریب نواز رضی اللہ عنہ کوخواجہ اعظم کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟ جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی
المستفتی :- غلام غوث ساقی تنویری
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
خواجہ کا معنیٰ ہوتا ہے صاحب، آقا، سردار۔ اس کے علاوہ دیگر معانی بھی ہوتے ہیں،
حضور غریب نواز رضی اللہ تعالٰی عنہ ہندوستان کے شہنشاہ اور مسلمانانِ ہند کے لئے رب تعالٰی کی ایک عظیم نعمت ہیں،
اور اعظم اسمِ تفضیل کا صیغہ ہے جس کا معنی ہوتا ہے نہایت بڑا، بزرگ تر۔
اب اس تفصیل کی روشنی میں خواجہ اعظم کا معنیٰ ہوگا ۔بزرگ تر صاحب۔بزرگ تر آقا۔ بزرگ تر سردار۔ بڑے خواجہ،
نہایت بڑا سردار،نہایت بڑا آقا
چونکہ حضور غریب نواز رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہندوستان کے سب سے بڑے رہنما اور سردار ہیں اور خواجگانِ چشت کے سرخیل و سردار ہیں اس لئے حضور غریب نواز رضی اللہ تعالٰی عنہ کو خواجہ اعظم ہند، خواجہ اعظم، کہنے میں کوئی قباحت نہیں ۔ جب وہ تمام خواجگان کے ہندوستان میں سردار ہیں تو سب خواجاؤں میں اعظم یعنی بڑے ہوئے ہی، اس میں کیا خرابی ہو سکتی ہے؟
چنانچہ فقیہ اعظم ہند حضرت علامہ و مولانا مفتی محمد شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ نے مدار اعظم کہنے کے تعلق سے فتوی دیا ہے " کہ مدار علیہ الرحمہ کو مدار اعظم کہ سکتے ہیں "
(فتاوی شارح بخاری کتاب العقائد جلد دوم صفحہ نمبر ١٩٠)
اس سے معلوم ہوا کہ جب مدار علیہ الرحمہ کو مدار اعظم کہا جا سکتا ہے
تو سرکار غریب نواز رضی اللہ تعالی عنہ کو خواجہ اعظم کہنے میں کوئی قباحت نہیں !
واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ
محمد مدثر جاوید رضوی
مقام۔ دھانگڑھا
علاقہ۔ بہادر گنج
ضلع۔ کشن گنج بہار
0 تبصرے