ایک ہی، پیر، پر وزن دیکر نماز پڑھنا کیسا ہے؟

 سوال نمبر 1448


السلام علیکم و رحمتہ اللہ برکاتہ 

مسئلہ :- کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص ایک ہی،، پیر،، پر وزن دیکر نماز پڑھے تو اس طرح نماز پڑھنا کیسا ہے؟ 

 المستفتی :- محمد رضوان احمد اتر دیناجپور







وعلیکم السلام ورحمت الله وبرکاته


الجواب بعون الملک الوہاب


حالت نماز میں ایک پاؤں پر زور دینا اور کبھی دوسرے پاؤں پر زور دینا سنت ہے البتہ دائیں بائیں جھومنا مکروہ ہے 

جیسا کہ حضورصدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں 

دائیں، بائیں جھومنا مکروہ ہے اور تراوح یعنی کبھی ایک پاؤں پر زور دیا کبھی دوسرے پر یہ سُنّت ہے

اور اسی کے نیچے تحریر فرماتے ہیں


اٹھتے وقت آگے پیچھے پاؤں اٹھانا مکروہ ہے اور سجدہ کو جاتے وقت داہنی جانب زور دینا اور اٹھتے وقت بائیں پر زور دینا، مستحب ہے

(بہارشریعت  ح سوم،،ص ٦٣٤ دعوت اسلامی)


     والله تعالی اعلم بالصواب


         کتبه



محمد فرقان برکاتی امجدی

    ٨/رجب المرجب ١٤٤٢ھ

         ٢١/فروری ٢٠٢١ء







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney