اذان ثانی کے بعد دعا پڑھنا کیسا؟

 سوال نمبر 1449


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 

مسئلہ :- کیا فرماتے ہیں علمائے دین و شرع متین  مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ جمعہ کے اذان ثانی میں اذان کے بعد کی دعا پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟ اگر پڑھ سکتے ہیں تو مؤذن و امام اور مقتدی سب پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

باحوالہ جواب عنایت فرما کر عنداللہ ماجور ہوں۔

المستفتی۔ محمد حمدان رضا جیلانی سعداللہ نگر بلرامپور






وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

جمعہ کے دن اذان ثانی کے بعد دعا پڑھنے میں کوئی حرج نہیں مگر بچنا اولی ہے

جیسا مجدد اعظم کنزالکرامت اعلٰی حضرت عظیم البرکت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ رحمتہ تحریر فرماتے ہیں کہ اذان خطبہ کے جواب اور اس کے بعد دعا میں امام صاحبین رضی اللہ تعالٰی عنہم کا اختلاف ہے بچنا اولی اور اگر کریں تو حرج نہیں

یوں ہی اذان خطبہ میں نام پاک پر انگوٹھے چومنا اس کا بھی یہی حکم ہے لیکن خطبہ میں محض سکوت و سکون کا حکم ہے خطبہ میں نام پاک سنکر صرف دل میں درود پاک پڑھیں اور کچھ نہ کریں زبان کو جنبش بھی نہ دیں    

(فتاوی رضویہ قدیم جلد سوم صفحہ نمبر ٧٥٩)


واللہ تعالی اعلم بالصواب 


        کتبہ 

محمد مدثر جاوید رضوی

مقام۔ دھانگڑھا علاقہ۔ بہادر گنج ضلع۔ کشن گنج بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney