ماتھے پر ہاتھ رکھ کر دعا مانگنا کیسا ہے؟

 سوال نمبر 1450


السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید ایک امام ہے فرض نماز پڑھانے کے بعد سر پہ ہاتھ رکھتا ہے 

پوچھنا یہ ہے کہ اس وقت کیا  پڑھی جاتی ہے اور ایسا کرنا کیسا ہے؟ 

المستفتی ندیم اختر ۔ دہلی

وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ وبرکاتہ

 الجواب بعون الملک الوھاب 

دین و دنیا کے فائدے کے لئے بعض لوگ مختلف دعائیں پڑھتے ہیں اور ایسا کرنا جائز ہے بزار نے مسند ،طبرانی نے معجم اوسط ،ابن السنی نے تاریخ میں حضرت انس رضی اﷲ تعالی عنہ سے روایت کیا کہ نبی اکرم صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم جب نماز سے فارغ ہوتے تو اپنا دایاں ہاتھ اپنے سر پر پھیرتے اور پڑھتے بسم اﷲ الذی لا الہ الا ھو الرحمن الرحیم اللھم اذھب عنی الھم والحزن (ﷲ کے نام سے جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں وہ رحمن و رحیم ہے اے اﷲ مجھ سے غم و حزن دور فرما دے) ۔

(۲؎ تاریخ بغداد للخطیب باب الکاف عن اسمہ کثیر حدیث ۶۹۵۳ دارالکتاب العربیۃ بیروت ۱۲/ ۴۸۰


فقیہ ملت حضرت علامہ ومولانا مفتی محمد جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں دین و دنیا کے فائدے کے لئے بعض لوگ یا قوی اور بعض لوگ سلام قول من رب رحیم اور ان کے علاوہ مختلف دعائیں پڑھتے ہیں یہ جائز ہے شرعا کوئی قباحت نہیں (فتاوی فیض الرسول جلد دوم صفحہ ٦٧٢)واللہ تعالی اعلم بالصواب 


         کتبہ

محمد مدثر جاوید رضوی 

مقام دھانگڑھا، بہادر گنج 

ضلع۔ کشن گنج بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney