آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

قبرستان میں غلہ لیجانا کیسا ہے؟

 سوال نمبر 1459


السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل میں کہ میت کے ساتھ غلہ قبرستان لیجانا جائز ہے یا نہیں بحوالہ جواب عنایت فرما ئیں مہربانی ہوگی سائل جعفر صادق دربھنگوی







وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون اللہ و رسولہ 

میت کے ساتھ قبرستان غلہ وغیرہ لے جانا فضول و بے معنیٰ ہے بہت سی جگہوں پر یہ سمجھا جاتا ہے  ، غلہ ، حلوہ ، روٹی ، وغیرہ میت کے ساتھ قبرستان تک لے جانا میت کے لیے باعث اجر و ثواب ہے یہ سراسر جہالت ہے


ہاں اگر غلہ روٹی وغیرہ غرباء و مساکین پر میت کی طرف تصدق کیا جاۓ تو یہ میت کے لیے احسن ہے بلکہ مغفرت کا ذریعہ ہے حدیث شریف میں ہے ،،

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: ” إِذَا مَاتَ الْإِنْسَانُ انْقَطَعَ عَنْهُ عَمَلُهُ إِلَّا مِنْ ثَلَاثَةٍ: إِلَّا مِنْ صَدَقَةٍ جَارِيَةٍ، أَوْ عِلْمٍ يُنْتَفَعُ بِهِ، أَوْ وَلَدٍ صَالِحٍ يَدْعُو لَهُ


مشکوة المصابیح ص٣٢ (کتاب العلم)


حضرت ابوھریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ جب انسان مر جاتا ہے تو اس کے عمل کے ثواب کا سلسلہ اس سے منقطع ہو جاتا ہے مگر تین چیزوں کے ثواب کا سلسلہ باقی رہتا ہے۔ (١) صدقہ جاریہ (٢) علم جس سے نفع حاصل کیا جائے (٣) صالح اولاد جو مرنے کے بعد اس کے لئے دعا کرے


اس حدیث مبارک سے پتہ چلتا ہے بعد موت انسان اگر اسکے لیے صدقہ کیا مثلاً غریبوں کو کھانا کھلانا ، کسی مدارس و مساجد میں حسب استطاعت تعاون کرنا کسی غریب بیٹی کی شادی کرانا وغیرہ وغیرہ یہ میت کے حق میں کار خیر ہیں


نیز فتاویٰ مرکز تربیت افتاء ج١ ص٣٢٨میں فتاویٰ رضویہ کے حوالےسے ہے ،،

مردہ کی طرف سے صدقہ کرنا چاہیے اور ساتھ لے جانا فضول ہے یعنی میت کے ساتھ قبرستان میں حلوہ روٹیاں  وغیرہ لے جانا فضول ہے میت کی طرف سے گھر پہ ہی تصدق کرنا چاہیے کہ اس سے میت کو فائدہ پہنچتا ہے


    واللہ اعلم بالصواب


   عبیداللہ رضوی بریلوی




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney