سوال نمبر 1510
السلامُ علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ
بھائی کی بیوی کے پہلے شوہر سے لڑکی ہواس سے بھائی کی بیوی کے دیور کا نکاح ہوسکتا ہے۔؟
سائل عبد المصطفیٰ پنجاب پاکستان
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں نکاح ہوسکتا ہے کیونکہ بھائی کی بیوی کی لڑکی جو دوسرے شوہر سے ہو اس سے موجودہ شوہر کے بھائی کا نکاح جائز ہے بشرطیکہ رضاعت یا حرمت مصاہرت وغیرہ کا معاملہ نہ ہو کیونکہ وہ لڑکی محرمات میں سے نہیں ہے اور محرمات کے علاوہ عورتوں سے نکاح حلال ہے اللہ عزوجل فرماتا ہے " وَاُحِلْ لَّکُمْ مَاوَرَآءَ ذٰلِکُمْ‘‘(القرآن نساء ۲٤)
کتبہ
فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۲٦ شعبان المعظم ۲٤٤١ ھجری
0 تبصرے