مسجد میں سویا احتلام ہو گیا توکیا کرے؟

سوال نمبر 1514

السلام علیکم ورحمتہ اللہ تعالی وبرکاتہ 

کیا فرماتے مفتیان کرام اس مسئلہ میں اگر مسجد میں احتلام ہو جائےتو کیا کرے؟ جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا 

حشمت رضا نظامی گورکھپوری۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ

الجواب مسجد میں سویا تھا کہ احتلام ہوگیا آنکھ کھلنے پر جہاں سویا تھا وہیں تیمم کرکے فوراً نکل آئے جیسا کہ حضور فقیہ اعظم ہند صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں مسجد میں سویا تھا اور نہانے کی ضرورت ہوگئی تو آنکھ کھلتے ہی جہاں سویا تھا وہیں فوراً تیمم کرکے نکل آئے تاخیر کرنا حرام ہے (بہار شریعت ج 1 ح 2 ص 352 تیمم کا بیان مکتبہ دعوت اسلامی )

واللہ اعلم باالصواب 

محمد ریحان رضا رضوی 

فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج 

ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney