ختم تراویح پر سورہ اخلاص تین مرتبہ پڑھنا کیسا؟

سوال نمبر 1532

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

علمائے کرام و مفتیان عظام کی بارگاہ میں سوال ہے  ختم تراویح میں بعض حافظ  آخری دن سورہ اخلاص کو  تین مرتبہ پڑھتے ہیں آخر اس کی وجہ کیا ہے وضاحت کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں 

المستفتی۔ محمد رضا سیوان

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوھاب 

متاخرین نے ختم تراویح میں سورہ اخلاص کو تین مرتبہ پڑھنے کو مستحب کہا جیسا کہ حضور صدرالشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ ومولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے متاخرین نے ختم تراویح میں تین بار قل ھواللہ پڑھنا مستحب کہا (بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم صفحہ ٦٩٥، مسئلہ نمبر ٤١، تراویح کا بیان)

واللہ تعالی اعلم بالصواب 


            کتبہ

محمد مدثر جاوید رضوی 

مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج 

ضلع۔ کشن گنج بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney