موبائل پر میچ دیکھنا کیسا؟

سوال نمبر 1533

السلام علیکم و رحمۃ اللہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام  مسئلہ ذیل میں کہ زید جو کہ ایک مسجد کا امام ہے اور موبائل میں میچ(کرکٹ) دیکھتا ہے تو اس کی اقتداء میں نماز پڑھنا کیسا ہے

 مدلل جواب عنایت فرماکر عند الله ماجور ہوں

المستفتی وسیم اکرم مولیٰ گنج

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوھاب 

موبائل پر میچ دیکھنا حرام ہے اسی طرح ٹی وی یا سنیما ہال میں جاکر میچ دیکھنا حرام اور ناجائز و گناہ ہےاول یہ کہ لہو لعب میں داخل ہے دوم یہ کہ  بیچ بیچ میں پرچار آتا رہتا ہے جس میں برہنہ لڑکیوں کو دکھایا جاتاہے اور یہ سب فواحش یعنی بے حیائی میں داخل ہے اور بے حیائی کے بارے میں قرآن کریم کا صاف اعلان ہے ولا تقربوا الفواحش ماظھر منھا وما بطن

ترجمہ کنزالایمان:- بے حیائیو کے پاس نہ جاؤ جو ان میں کھلی ہے اور چھپی (سورة الانعام،  آیت ١٥١) 

اسی طرح قران.کریم میں کئی آیات کریمہ ہیں جن.میں بے حیائی سے منع کیا گیا ہے. کیونکہ بے حیائی ناجائز وحرام ہے اورحرام کام کرنے والا فاسق ہے اور فاسق کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی یعنی دہرانا واجب  ہے جیسا کہ سرکار اعلی حضرت امام اہل سنت مجدد دین و ملت پراونہ شمع رسالت شاہ امام احمد رضا خان علیه رحمة الرحمن تحریر فرماتے ہیں کہ فاسق کے پیچھے نماز مکروہ تو اگر دوسرے شخص متقی کے پیچھے نماز مل سکے تو اس کے پیچھے نماز نہ پڑھے یہاں تک کہ جمعہ بھی لانه لبلبیل من التحول کما افادہ المولی المحقق حیث اطلق فی الفتح ورنہ پڑھ لے فانه اولی من الا انفراد کما فی ردالمحتار عملا بقول من یقول ان الکراھة فیه تنذیھة

اور پڑھ کر پھر پھیر لے لما ذھب الیه کثیر من العلماء ان الکراھة فیه تحریمیة وھوالذی حققه فی الغنیة وغیرھا وھو الا ظھر کھا بیناہ فی فتا ولنا(فتاوی رضوی قدیم جلد سوم صفحہ ١٥٨)واللہ تعالی اعلم بالصواب 

          کتبہ 

محمد مدثر جاوید رضوی 

مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج 

ضلع۔ کشن گنج بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney