ایک ہی رکعت میں دو مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھنا کیسا ہے؟

سوال نمبر 1546

السلام و علیکم ورحمتہ اللہْ

    کیا فرماتے ہیں علماے دین و مفتیا ن شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص ایک رکعت میں دو مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ دے تو کیا حکم ہے؟ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہو گی 

سائل محمّد اشرف ضلع بستی پوپی 

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوہاب 

سہواً ایک رکعت میں سورت ملانے سے قبل دوبار سورہ فاتحہ پڑھنے سے سجدہ سہو لازم ہے اور اگر پڑھا تو نماز جاتی رہی کہ سورہ سے پہلے ایک بار فاتحہ پڑھنا واجب ہےجیسا کہ صدرالشریعہ بدرالطریقہ حضرت علامہ مفتی الحاج الشاہ امجد علی اعظمی ربہ القوی واجبات نماز میں تحریر.فرماتے ہیں کہ ہررکعت میں سورہ سے پہلے ایک ہی بار الحمد پڑھنا یعنی سورہ فاتحہ پڑھنا . (الدرمختار وردالمحتار کتاب الصلاۃ باب صفت الصلاۃ مطلب واجبات صلاۃ ج اول ص ۱۸۴  ۲۰۳ وغیرھما بحوالہ بہارشریعت ج اول صفحہ ۷۱۵؃ واجب نمبر ۱۵)

ہاں اگر سورہ ملانے کے بعد سورہ فاتحہ پڑھا تو سجدہ سہو واجب نہیں جیسا کہ بہارشریعت میں فتاوی ھندیہ کے حوالہ سے ہے الحمد کے بعد سورہ پڑھی اسکے بعد پھر الحمد پڑھی تو سجدہ سہو واجب نہیں (فتاوی ھندیہ کتاب الصلاۃ باب الثانی عشرفی سجودالسھو  ج اول ص ۱۲۶؍وبہارشریعت ج اول ص ۷۱۱ سجدہ سہوکابیان )واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ وسلم 

کتبہ 

العبد ابوالثاقب محمد جوادالقادری واحدی لکھیم پوری ثم روسوی 

 ۱۴۴۲ /۱۰/ ۹ مطابق ۲۲مئی ۲۰۲۱ بروز شنبہ







ایک تبصرہ شائع کریں

2 تبصرے

  1. السلام علیکم و رحمۃ اللہ
    حضرت الحمد اور کوئی سورت ملانے کے بعد دوبارہ الحمدللہ پڑھنے سے سجدہ سہو لازم نا ہونا *یہ سمجھ نہیں آیا*
    حالانکہ اس میں سورۃ کا الٹا ہونا بھی پایا جاۓ گا جس کی ممانعت ہے

    وضاحت فرمادیں

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ
      سجدہ سہو صرف واجب کے ترک پر لازم آتا ہے مزید معلومات کے لیئے بہار شریعت کا مطالعہ کریں

      حذف کریں

Created By SRRazmi Powered By SRMoney