کیا عمامہ کو بیوی کا شلوار یا قمیص بنا سکتے ہیں؟

  سوال نمبر1551


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماۓ دین کہ عمامہ شریف کچھ عرصہ استعمال کرلینے کے بعد کیا اس عمامہ شریف کے کپڑے سے اپنی بیوی کی شلوار یاقمیص بناسکتے ہیں؟

جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا 


وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الجوب بعون الملک الوہاب

عمامہ شریف کی شلوار یاقمیص بنانا سوء ادب ہے جو ممنوع ہے اور شلوار بنانے میں تو اور بھی زیادہ قباحت ہے جیسا کہ صدر الشریعہ بدر الطریقہ علامہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ بہار شریعت میں فرماتے ہیں

پاجامہ کا تکیہ نہ بنائے کہ یہ ادب کے خلاف ہے اور عمامہ کابھی تکیہ نہ بنائے۔ *(بہارشریعت ج سوم ح ۱۶ ص ۶۶۰)


اور حضرت علامہ ظفرالدین بہاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:سر کے نیچے عمامہ یا مصلی یا پاجامہ رکھنا ممنوع ہے کہ عمامہ ومصلی رکھنے سے عمامہ اور مصلی کی اور پاجامہ رکھنے سے سر کی بے حرمتی ہوتی ہے نیز عمامہ شریف کے شملہ سے ناک یا منھ نہیں پوچھنا چاہئے (بحوالہ حیات اعلحضرت ح سوم ص ۹۰ )واللہ اعلم باالصواب 

کتبہ: ابو الثاقب محمد جوادالقادری واحدی لکھیم پوری

دیگر فتاؤں کے لئے یہاں کلک کریں







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney