کیا چاند گرہن یا سورج گرہن سے حاملہ عورتوں پر اثر پڑتاہے؟

 سوال نمبر 1558

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کیا چاند گرہن اور سورج گرہن بد شگونی میں شمار ہوتا ہے جیسا کی عوام میں مشہور ہے جب چاند گرہن لگتا ہے تو حاملہ عورتیں اس کو نہیں دیکھتی ہیں اور کہتی ہیں کی دیکھ لوں گی تو میرے بچے پر نقصان ہوگا وغیرہ وغیرہ مکمل جواب سے نوازیں

المستفتی محمود قریشی

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

الجواب اللہم ہدایۃ الحق والصواب 

چاند یا سورج گرہن پر ہو یا کسی اور چیز یا وقت پر ہو اسلام میں بدشگونی جائز نہیں  ہاں نیک شگونی اسلام میں جائز ہے اور اسی بدشگونی کی وجہ سے یہ خیال کرنا کہ چاند یا سورج کو گرہن لگ جائے اور اسے اگر حاملہ عورت دیکھ لے تو اس کا اثر اس کے بچے پر ہوگا یہ باطل ہے البتہ ایسے وقت توبہ و استغفار کیا جاے 

 جیسا کہ انوارالفتاوی میں ہے  "چاند گرہن کا کسی بیماری یا نقصان اور خطرات کا باعث قرار دینا شرعی نقطہ نظر سے درست نہیں ہے ہاں ہوسکتا ہے کہ طبعی لحاظ سے اس کے بعض اثرات انسانی جسم اور صحت پر مرتب ہوتے ہوں لیکن شریعت مطہرہ میں گرہن کے ساتھ ان باتوں کو تصور نہیں دیا گیا اسی طرح گرہن کے بارے میں یہ سمجھنا کہ شرعا اس کے اثر حاملہ عورتوں پر مرتب ہوتے ہیں یہ بھی محض تو ہم پرستی اور باطل نظریات کا حصہ ہے سورج اور چاند گرہن کا شرعی نقطہ نظرسے انسان کے معمولات زندگی میں قطعا حائل نہیں ہے البتہ ایسے وقت توبہ و استغفار اور ذکر و اذکار کا حکم ہے" 

انوارالفتاوی جلد اول باب عقائد و معمولات کا بیان ص ۱۸۴ / ۱۸۵* واللہ اعلم بالصواب 


      شرف قلم 

غلام شمس ملت محمد سلطان رضا شمسی بلہا دھنوشا نیپال 

 بتاریخ ۲۶ مئی ۲۰۲۱ بروز بدھ


دیگر فتاؤ ں کے لئے یہاں کلک کریں







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney