وقت ہمبستری کراما کاتبین کہاں رہتے ہیں؟

سوال نمبر 1563

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 

ایک مسئلہ آپ علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے کہ میاں بیوی جب ہمبستری کرتے تو اس وقت ہمبستری کرنے والے کے ساتھ فرشتے یعنی کراما  کاتبین ان کے ساتھ موجود رہتے ہیں یا نہیں ؟ جواب عنایت فرمائے نوازش ہوگی ۔

المستفتی : محمد علیم رضوی ۔کرناٹک میسور 

وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ

 جواب کراما کاتبین یہ دو فرشتے ہیں جو ہر انسان کے اچھے بُرے اعمال لکھنے کے لئے ان کے کندھوں پر ہر وقت موجود رہتے ہیں مگر پاخانہ پیشاب اور ہمبستری کرتے وقت وہ فرشتے اس آدمی سے دور ہو جاتے ہیں جیسا کہ ترمذی شریف میں ہے کہ " عن ابن عمر ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال :‏‏‏‏ إياكم و التعری فإن معكم من لا يفارقكم إلا عند الغائط و حين يفضي الرجل إلى اهله فاستحيوهم واكرموهم " اھ یعنی عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم لوگ ننگے ہونے سے بچو ، کیونکہ تمہارے ساتھ وہ ( فرشتے ) ہوتے ہیں جو تم سے جدا نہیں ہوتے ۔ وہ تو صرف اس وقت جدا ہوتے ہیں جب آدمی پاخانہ جاتا ہے یا اپنی بیوی کے پاس جا کر اس سے ہمبستر ہوتا ہے۔ اس لیے تم ان ( فرشتوں ) سے شرم کھاؤ اور ان کی عزت کرو " اھ ( سنن ترمذی ج 4 رقم الحدیث : 2809 / شعب الایمان ج 6 رقم الحدیث : 7739 ) اور عمدۃ القاری میں ہے کہ " قوله صلى الله عليه وسلم : ان الكرام الكاتبين لا يفارقان العبد الا عند الخلاء و الجماع " اھ ( عمدۃ القاری ج 4 ص 222 : کتاب الصلاۃ ، باب حك البزاق بالید من المسجد ، دار الکتب العلمیہ بیروت ) اور الدر المنثور میں ہے کہ " عن ابن عباس قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : إن الله ينهاكم عن التعري فاستحيوا من ملائكة الله الذين معكم الكرام الكاتبين الذين لا يفارقونكم إلا عند إحدى ثلاث حاجات : الغائط و الجنابة و الغسل " اھ ( الدر المنثور ج 8 ص 440 : دار الفکر بیروت ) اور تفسیر ابن کثیر میں ہے کہ " قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : إن الله ينهاكم عن التعرِّي ، فاستحيوا من ملائكة الله الذين معكم ، الكرام الكاتبين ، الذين لا يُفَارقونكم إلا عند إحدى ثلاث حالات : الغائط ، و الجنابة ، و الغسل فإذا اغتسل أحدكم بالعراء فليستتر بثوبه ، أو بحرم حائط ، أو ببعيره " اھ ( تفسیر ابن کثیر ج 8 ص 344 : مطبوعہ دار طيبة )واللہ اعلم بالصواب

 کریم اللہ رضوی 

خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی 


فتاوی مسائل شرعیہ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney