کیا داڑھی منڈے کی خود کی نماز نہیں ہو تی ؟

سوال نمبر1566

السلامُ علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ 

جو مرد داڑھی مُنڈاۓ اسکی خود اپنی نماز درست ہوتی ہے یا نہیں؟

المستفتی محمد افروز، اندور

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔

الجواب بعون الملک الوھاب:

داڑھی منڈے کی نماز ہوجاتی ہے مگر مکروہ تحریمی ہوتی ہے:سیدی سرکار اعلٰی حضرت فرماتے ہیں :داڑھی منڈانا فسق ہے اور فسق سے متلبس ہو کر بلا توبہ نماز پڑھنا باعث کراہت نماز ہے جیسے ریشمی کپڑے پہن کر یا صرف پاٸجامہ پہن کر ،اور داڑھی منڈانے والا فاسق معلن ہے ۔ نماز ہو جانا بایں معنی ہے کہ فرض ساقط ہوجاۓ گا (فتاوی رضویہ، ج٦،ص٦٢٧،رضافاٶنڈیشن )

فتاوی بحرالعلوم میں ہے:داڑھی منڈے کی نماز ہوتی تو ہے مگر مکروہ تحریمی ہوتی ہے کہ دوبارہ عیب دور کرکے دہراٸی جاۓ ۔درمختارمیں ہے "کل صلاة  ادیت مع الکراھة تجب اعادتھا" جو نماز مکروہ پڑھی گٸ اس کا دہرانا واجب ہے ۔مگر اس نے تو داڑھی منڈا رکھی ہے ،دوبارہ صحت کے ساتھ پڑھے گا کیسے؟البتہ داڑھی منڈانے پر توبہ کرکے پڑھے تو اوربات ہے۔مختصر یہ ہے کہ اس طرح نماز پڑھنے کے بعد بھی آخرت میں مواخذہ ہوگا اگر صحیح طریقہ سے دہرایا نہیں ۔ہاں اس کا عذاب تارک الصلوة کے عذاب سے کم ہوگا (فتاوی بحرالعلوم ،ج١،ص٤٤٤)

     واللہ تعالی اعلم۔

             کتبہ

ابو کوثر محمد ارمان علی قادری جامعی،بھگوتی پور۔

خادم:مدرسہ اصلاح المسلمین ومدینہ جامع مسجد مہیسار(دربھنگہ)

٢٨/شوال المکرم١٤٤٢ھ۔


فتاوی مسائل شرعیہ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney